شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ﷬کا سانحۂ شہادت

بیان: 002_12_AQS

بیان: 002_12_AQS

تاریخ:۱۸ ذو القعدۃ الحرام ۱۴۴۷ھ بمطابق۵ مئی ۲۰۲۶ء

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ﷬کا سانحۂ شہادت

الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین وعلی آلہ وصحبہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین، أما بعد

نہایت غم کے ساتھ ہمیں یہ انتہائی افسوس ناک خبر موصول ہوئی ہے کہ عالمِ اسلام کی مایہ ناز درس گاہ، دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک، پشاور کے استاذ و شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس کو شہید کر دیا گیا ہے، إنّا للہ وإنّا إلیہ راجعون!

ہم علمائے کرام پر ہونے والے ایسے ’مجرمانہ حملوں‘ کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں، علمائے کرام کا قتل دشمنانِ اسلام کا شیوہ ہے۔مولانا محمد ادریس کو شہید کرنے کی نا مسعود ذمہ داری، بدنامِ زمانہ خوارج خصلت مجرم ٹولے ’داعش‘ نے قبول کی ہے۔ اہلِ بصیرت پر واضح ہے کہ داعش نامی تنظیم آج بین الاقوامی و مقامی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ایک آلہ ہے، ایسا آلہ جس کو سی آئی اے سے لے کر آئی ایس آئی تک جیسی خفیہ ایجنسیاں اپنے مکروہ اور اسلام دشمن عزائم کے لیے اسلام آباد و پشاور تا کابل و قندھار استعمال کرتی ہیں۔ مولانا محمد ادریس رحمۃ اللہ علیہ کو شہید کرنے جیسا جرمِ عظیم بھی ایسی ہی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا فعلِ بد ہے، قاتلھم اللہ، اللہ ان کو برباد و ہلاک کرے۔

ہم اس موقع پر مولانا شہید کے اہلِ خانہ، اقارب، شاگردوں اور دیگر تمام اہلِ ایمان سے تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ ﷻ  مولانا شہید کو فردوسِ اعلیٰ میں جگہ عطا فرمائے،  پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مولانا شہید کے قاتلوں کو ذلیل و رسوا فرمائے، آمین!

وآخر دعوانا أن الحمد للہ رب العالمین وصلی اللہ تعالیٰ علی نبینا الأمین!

Exit mobile version