نوائے غزوۂ ہند
  • صفحۂ اوّل
  • اداریہ
  • موضوعات
    • تزکیہ و احسان
    • اسوۂ حسنہ
    • آخرت
    • نشریات
    • فکر و منہج
    • جمہوریت…… ایک دجل، ایک فریب!
    • صحبتِ با اہلِ دِل!
    • گوشۂ افکارِ شاعرِ اسلام: علامہ محمد اقبال
    • عالمی منظر نامہ
    • طوفان الأقصی
    • افغان باقی کہسار باقی……الحکم للہ والملک للہ
    • پاکستان کا مقدر…… شریعتِ اسلامی کا نفاذ!
    • حاجی شریعت اللہ کی سرزمینِ بنگال سے
    • کشمیر…… غزوۂ ہند کا ایک دروازہ!
    • …ہند ہے سارا میرا!
    • علیکم بالشام
    • حلقۂ مجاہد
    • الدراسات العسکریۃ
    • اوپن سورس جہاد
    • جن سے وعدہ ہے مر کر بھی جو نہ مریں!
    • عالمی جہاد
    • ناول و افسانے
    • دیگر
      • ذکرِ حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!
      • شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن
      • تذکرۂ محسنِ امت شیخ اسامہ بن لادن شہیدؒ
      • تذکرۂ امیر المومنین سیّد احمد شہیدؒ
      • عافیہ تو آبروئے امتِ مرحوم ہے!
      • یومِ تفریق
      • سانحۂ لال مسجد…… تفریقِ حق و باطل کا نشان!
      • یوم یکجہتی کشمیر
      • سقوط ڈھاکہ
  • ہماری مطبوعات
  • شمارے
    • 2026ء
    • 2025ء
    • 2024ء
    • 2023ء
    • 2022ء
    • 2021ء
    • 2020ء
    • 2019ء
    • 2018ء
    • 2017ء
    • 2016ء
    • 2015ء
    • 2014ء
    • 2013ء
    • 2012ء
    • 2011ء
    • 2010ء
    • 2009ء
    • 2008ء
  • ادارۂ حطین
    • مجلۂ حطّین
    • مطبوعاتِ حطّین
  • دار الإفتاء
  • ہمارے بارے میں
    • نوائے غزوۂ ہند کیا ہے؟
    • ویب سائٹ کا تعارف
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
نوائے غزوۂ ہند
  • صفحۂ اوّل
  • اداریہ
  • موضوعات
    • تزکیہ و احسان
    • اسوۂ حسنہ
    • آخرت
    • نشریات
    • فکر و منہج
    • جمہوریت…… ایک دجل، ایک فریب!
    • صحبتِ با اہلِ دِل!
    • گوشۂ افکارِ شاعرِ اسلام: علامہ محمد اقبال
    • عالمی منظر نامہ
    • طوفان الأقصی
    • افغان باقی کہسار باقی……الحکم للہ والملک للہ
    • پاکستان کا مقدر…… شریعتِ اسلامی کا نفاذ!
    • حاجی شریعت اللہ کی سرزمینِ بنگال سے
    • کشمیر…… غزوۂ ہند کا ایک دروازہ!
    • …ہند ہے سارا میرا!
    • علیکم بالشام
    • حلقۂ مجاہد
    • الدراسات العسکریۃ
    • اوپن سورس جہاد
    • جن سے وعدہ ہے مر کر بھی جو نہ مریں!
    • عالمی جہاد
    • ناول و افسانے
    • دیگر
      • ذکرِ حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!
      • شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن
      • تذکرۂ محسنِ امت شیخ اسامہ بن لادن شہیدؒ
      • تذکرۂ امیر المومنین سیّد احمد شہیدؒ
      • عافیہ تو آبروئے امتِ مرحوم ہے!
      • یومِ تفریق
      • سانحۂ لال مسجد…… تفریقِ حق و باطل کا نشان!
      • یوم یکجہتی کشمیر
      • سقوط ڈھاکہ
  • ہماری مطبوعات
  • شمارے
    • 2026ء
    • 2025ء
    • 2024ء
    • 2023ء
    • 2022ء
    • 2021ء
    • 2020ء
    • 2019ء
    • 2018ء
    • 2017ء
    • 2016ء
    • 2015ء
    • 2014ء
    • 2013ء
    • 2012ء
    • 2011ء
    • 2010ء
    • 2009ء
    • 2008ء
  • ادارۂ حطین
    • مجلۂ حطّین
    • مطبوعاتِ حطّین
  • دار الإفتاء
  • ہمارے بارے میں
    • نوائے غزوۂ ہند کیا ہے؟
    • ویب سائٹ کا تعارف
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
نوائے غزوۂ ہند
No Result
View All Result
Home طوفان الأقصی

آبادکاروں کی دہشت گردی صہیونی خواب کی جدید شکل

by فادی زتاری
in اگست 2026ء, طوفان الأقصی
0

انیسویں صدی کے اواخر میں صہیونی تحریک کے باقاعدہ آغاز سے کئی دہائیاں پہلے، جرمن یہودی مفکر موسیٰ ہیس(Moses Hess) نے اپنے متنازع مسودے “Rome and Jerusalem: The Last National Question (1862)” میں تجویز پیش کی کہ فلسطین میں آباد کاری کے ذریعے ایک یہودی ریاست قائم کی جائے، جسے ’’سوشلسٹ زرعی برادریوں‘‘(socialist agricultural communities) کی شکل دی جائے۔

اس نے فلسطین کی نوآباد کاری کی حمایت کی اور ارضِ مقدس کو سلطنتِ عثمانیہ کے ایک فراموش شدہ گوشے کے طور پر دیکھا، محض ایک ایسی خالی سرزمین کے طور پر جسے ’’یہودی قوم‘‘ کے مفاد میں استعمال کیا جانا چاہیے۔

بیس برس بعد، 1882ء میں، روسی یہودی مفکر لیون پنسکر(Leon Pinsker) نے ’’خود آزادی‘‘ (Auto-Emancipation) کے عنوان سے ایک کتابچہ شائع کیا، جس میں اس نے لکھا: ’’ہم جو زمین خریدنے والے ہیں، وہ زرخیز اور اچھی جگہ پر واقع ہونی چاہیے، اور اس کا رقبہ اتنا وسیع ہو کہ کئی ملین افراد کو آباد کیا جا سکے‘‘۔

صہیونیت کے بڑے نظریہ سازوں کے ہاں مقامی فلسطینی قوم کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔ ان کے نزدیک فلسطین ’’ایک خالی سرزمین‘‘ تھا۔

حتیٰ کہ پنسکر کے ہاں بھی اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملتا کہ وہ یہ زمین کس سے خریدنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ بنیادی مقصد تشدد اور دہشت گردی کے ذریعے ایک یہودی آبادکارنوآبادیاتی ریاست قائم کرنا تھا۔

ہگانا (Haganah) اور لیحی (Lehi) جیسی نیم فوجی تنظیمیں، جو اپنی نوعیت میں دہشت گرد تنظیمیں تھیں، فلسطین میں اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کرتی رہیں۔ نکبہ کے دوران 500 سے زائد فلسطینی شہروں اور دیہات کی نسلی تطہیر، بڑے پیمانے پر قتلِ عام، نسل کشی اور مکمل تباہی کا سلسلہ جاری رہا، اس عمل میں تاریخی فلسطین کا بیشتر حصہ چھن گیا اور 750,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔

جب 1948ء میں اسرائیل قائم ہوا تو یہ دہشت گرد تنظیمیں، ان کے ارکان اور رہنما، سب اس میں ضم ہو گئے جسے آج اسرائیلی فوج کے نام سے جانا جاتا ہے۔

1948ء تک اسرائیل دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے تاریخی فلسطین کے 78 فیصد حصے کو پہلے ہی نوآبادیاتی قبضے میں لے چکا تھا۔ دو دہائیوں سے بھی کم عرصے بعد، بالخصوص 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے دوران، اسرائیل نے باقی ماندہ فلسطینی علاقوں، یعنی غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے، بشمول مشرقی یروشلم، کو بھی نوآبادیاتی قبضے میں لے لیا۔

اسرائیلی کمانڈروں نے اسے 1948ء میں ادھورا رہ جانے والے کام کی تکمیل کے طور پر دیکھا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع 1967ء سے مسلسل جاری ہے، حتیٰ کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ساتھ نام نہاد ’’امن عمل‘‘ کے دوران بھی۔

بیشتر مین سٹریم اسرائیلیوں اور صہیونیوں کے نزدیک اسرائیل کو ایک خالصتاً یہودی ریاست ہونا چاہیے جو تمام فلسطینی سرزمین پر کنٹرول رکھتی ہو۔ فطری طور پر، مغربی کنارہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ صہیونی نظریہ سازوں کے لیے اسرائیل، یا نام نہاد ’’عظیم تر اسرائیل‘‘، کا ایسا تصور تقریباً مضحکہ خیز ہے جس میں مغربی کنارے کی مکمل محکومی اور مکمل نوآباد کاری شامل نہ ہو۔

قانونی اعتبار سے اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر اپنے فوجی کنٹرول اور نوآبادیاتی قبضے کو کبھی ’’قبضہ‘‘ تسلیم نہیں کیا۔ اس کا دعویٰ ہے کہ یہ علاقے، غزہ، مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم، متنازع علاقے ہیں، جہاں فلسطینی محض رہائشی ہیں، شہری نہیں۔

1967ء کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے فوجی احکامات کے ذریعے فلسطینیوں کی محکومی میں بتدریج اضافہ کیا گیا ہے۔ ایسے 2,500 سے زیادہ احکامات جاری کیے جا چکے ہیں جن کے ذریعے فلسطینی زمین ضبط کی گئی، یہودی بستیاں تعمیر اور وسیع کی گئیں، سڑکیں بند کی گئیں اور زندگی کے تمام پہلوؤں کو کنٹرول کیا گیا۔ مقصد فلسطینیوں کو ان کے بنیادی حقوق، بشمول نقل و حرکت، تعلیم اور آزادی، سے محروم کرنا ہے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران اسرائیل نے فلسطینی زمین کی غیر قانونی ضبطی اور بستیوں کی توسیع میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اس وقت تقریباً 750,000 اسرائیلی آبادکار مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں رہتے ہیں۔ یہ توسیع صرف انفرادی سطح پر تشدد اور دہشت گردی کے ذریعے نہیں بلکہ زیادہ نمایاں طور پر ریاست کی مکمل مالی اور فوجی سرپرستی میں کی جا رہی ہے۔

7 اکتوبر 2023ء سے مغربی کنارے میں آبادکاروں کی دہشت گردی میں غیر معمولی شدت آئی ہے، جسے اسرائیلی فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ آبادکاروں کی دہشت گردی کی منظم مہمات، جن کے ساتھ علاقے کے نوآبادیاتی انتظامی اور قانونی ڈھانچے میں ریاست کی جانب سے کی جانے والی نمایاں تبدیلیاں بھی شامل ہیں، نے بدوی آبادیوں کی بے دخلی، مویشی چرانے کے لیے قائم چوکیوں کے پھیلاؤ اور فلسطینی برادریوں کی بڑھتی ہوئی تقسیم و انتشار کو جنم دیا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیاں فلسطینی دیہات اور شہروں کو ایک دوسرے سے کاٹ کر انہیں منتشر اور منقسم کر دیتی ہیں۔ ریاستی پالیسیاں اور اقدامات اس صورتِ حال کو مزید سنگین بنا دیتے ہیں، جن میں سینکڑوں فوجی چیک پوسٹوں، دروازوں اور سڑکوں پر دیگر رکاوٹوں کی تنصیب اور نگرانی شامل ہے۔

یہ حالات کسی ایک فلسطینی شہر یا گاؤں کو دوسرے سے ملانا تقریباً ناممکن بنا دیتے ہیں، جس سے امن کے امکانات اور ایک قابلِ عمل مستقبل کی فلسطینی ریاست کے امکانات دونوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

آبادکار فلسطینیوں کی زمین چوری کرتے ہیں اور انہیں اس پر کاشت کرنے سے روکتے ہیں، اور یہ سب کچھ اسرائیلی فوج کے تحفظ میں ہوتا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیاں انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتی ہیں، جن میں نسلی امتیاز اور ایذا رسانی شامل ہیں۔

اسرائیل کا حتمی مقصد مقبوضہ علاقوں کے مکمل الحاق اور تمام فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے، یا متبادل طور پر انہیں بکھرے ہوئے اور ایک دوسرے سے الگ جغرافیائی علاقوں میں محصور کر دینا ہے۔

روایتی صہیونی نظریہ سازوں نے اسرائیل کے قیام سے بہت پہلے فلسطینی قوم کے وجود ہی سے انکار کر دیا تھا۔ آج اسرائیلی پالیسی اور آبادکاروں کی دہشت گردی انسانیت کے مرتبے سے گرانے کے ایک جاری عمل کے ذریعے فلسطینیوں کے وجود اور شناخت سے انکار کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس کا ایک نمایاں اظہار اسرائیل کے سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے اس بیان میں ہوا، جب اس نے اکتوبر 2023ء میں غزہ کا مکمل محاصرہ کرنے کا حکم دیا اور کہا: ’’بجلی نہیں ہو گی، خوراک نہیں ہو گی، ایندھن نہیں ہو گا، سب کچھ بند ہے۔ ہم انسان نما جانوروں سے لڑ رہے ہیں اور اسی کے مطابق عمل کر رہے ہیں‘‘۔

ابتدائی صہیونی مفکرین نے، ہیس (Hess) سے لے کر پنسکر (Pinsker) اور زیو جابوٹنسکی (Zeev Jabotinsky) تک، مقامی آبادی کے خلاف دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے فلسطین کو نوآبادیاتی قبضے میں لینے کی راہ ہموار کی۔ آج مقبوضہ مغربی کنارے میں منظم اسرائیلی آبادکار دہشت گردی، جسے ریاستی پالیسی کی پشت پناہی حاصل ہے، مزید فلسطینیوں کی بے دخلی اور یہودی بستیوں کی مزید توسیع کا سبب بن رہی ہے۔

سوال یہ ہے کہ فلسطینی اس سخت اور نسل پرستانہ اسرائیلی اپارتھائیڈ اور جارحیت کو آخر کب تک برداشت کر سکتے ہیں؟ مغربی کنارے کی جدید تاریخ کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ فلسطینیوں پر بڑھتا ہوا اور شدید ہوتا دباؤ بالآخر ایک نئی انتفاضہ کا باعث بن سکتا ہے۔

[یہ مضمون ایک معاصر آن لائن جریدے میں شائع ہو چکا ہے۔ مستعار مضامین، مجلے کی ادارتی پالیسی کے مطابق شائع کیے جاتے ہیں۔ (ادارہ)]

٭٭٭٭٭

Previous Post

اسرائیلی جیلوں میں جانوروں کا استعمال

Next Post

نوائے امارت اسلامیہ (اگست ۲۰۲۶ء)

Related Posts

اِک نظر اِدھر بھی! | جولائی 2025
دیگر

اِک نظر اِدھر بھی! | اگست 2026

21 اگست 2026
مَعرکے ہیں تیز تَر! | ستمبر تا نومبر 2024
عالمی جہاد

مَعرکے ہیں تیز تَر! | اگست 2026

21 اگست 2026
مجاہد جہاد کیوں چھوڑ جاتا ہے؟ | وجہ نمبر: چونتیس (۳۴)
حلقۂ مجاہد

مجاہد جہاد کیوں چھوڑ جاتا ہے؟ | وجہ نمبر: بیالیس (۴۲)

21 اگست 2026
وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا
نقطۂ نظر

وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا

20 اگست 2026
سوشل میڈیا کے جاسوس
نقطۂ نظر

سوشل میڈیا کے جاسوس

20 اگست 2026
سمارٹ فون: ہماری جیب میں موجود جاسوس (حصہ اوّل)
اوپن سورس جہاد

سمارٹ فون: ہماری جیب میں موجود جاسوس (حصہ اوّل)

20 اگست 2026
Next Post
نوائے امارت اسلامیہ (اگست ۲۰۲۶ء)

نوائے امارت اسلامیہ (اگست ۲۰۲۶ء)

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ شمارہ

اگست 2026ء
اگست 2025

اگست 2026ء

by ادارہ
20 اگست 2026

Read more

تازہ مطبوعات

سب سے پہلے امریکہ
مطبوعاتِ نوائے غزوہ ہند

سب سے پہلے امریکہ

مرکزی خیال: الشیخ الشہید احسن عزیز ترتیبِ جدید: معین الدِّین شَامی   ڈاؤن لوڈ کریں    

ستمبر, 2026
جہادِ شام کے اسباق
مطبوعات حطین

جہادِ شام کے اسباق

فضیلۃ الشیخ ایمن الظواہری کا بیان ”فَلنُقَاتِلهُم بُنيَانًا مَرصُوصًا“ مقدمہ و حواشی کے ساتھ مترجم: مولانا عمار خان     ...

ستمبر, 2026
د مسلمانانو په هېواد کې د بني اسرائیلو د خوسکي عبادت – د شام اوسنیو حالاتو ته په کتلو
مطبوعات حطین

د مسلمانانو په هېواد کې د بني اسرائیلو د خوسکي عبادت – د شام اوسنیو حالاتو ته په کتلو

  لیکوال: شيخ ډاکټر سامي بن محمود العُريدي ژباړن: مولوي عماد الدین خالد     ډاونلوډ کړی       ...

ستمبر, 2026
مسلمانوں کے ملک میں بنی اسرائیل کے بچھڑے کی عبادت – شام کے موجودہ حالات کے تناظر میں
مطبوعات حطین

مسلمانوں کے ملک میں بنی اسرائیل کے بچھڑے کی عبادت – شام کے موجودہ حالات کے تناظر میں

مصنف: شیخ ڈاکٹر سامی بن محمود العریدی مترجم: مفتی عامر احمد سلطانی     ڈاؤن لوڈ کریں       ...

ستمبر, 2026
مختصر فضائلِ جہاد [مستفاد من مشارع الأشواق للإمام ابن نحاس رحمه الله]
مطبوعات حطین

مختصر فضائلِ جہاد [مستفاد من مشارع الأشواق للإمام ابن نحاس رحمه الله]

مقدمہ: مولانا محمد مثنیٰ حسان مرتب: مولانا محمد خبیب حجازی     ڈاؤن لوڈ کریں      

فروری, 2026

موضوعات

  • اداریہ
  • تزکیہ و احسان
  • اسوۂ حسنہ
  • آخرت
  • دار الإفتاء
  • نشریات
  • فکر و منہج
  • جمہوریت…… ایک دجل، ایک فریب!
  • صحبتِ با اہلِ دِل!
  • گوشۂ افکارِ شاعرِ اسلام: علامہ محمد اقبال
  • عالمی منظر نامہ
  • طوفان الأقصی
  • افغان باقی کہسار باقی……الحکم للہ والملک للہ
  • پاکستان کا مقدر…… شریعتِ اسلامی کا نفاذ!
  • حاجی شریعت اللہ کی سرزمینِ بنگال سے
  • کشمیر…… غزوۂ ہند کا ایک دروازہ!
  • …ہند ہے سارا میرا!
  • علیکم بالشام
  • نقطۂ نظر
  • حلقۂ مجاہد
  • الدراسات العسکریۃ
  • اوپن سورس جہاد
  • جن سے وعدہ ہے مر کر بھی جو نہ مریں!
  • عالمی جہاد
  • ناول و افسانے
  • دیگر
تمام موضوعات

مصنفین

  • ابن عمر عمرانی گجراتی
  • ابو انور الہندی
  • ابو عمر عبد الرحمن
  • ابو محمد المصری
  • احسن عزیز
  • احمد فاروق
  • ادارہ
  • ادارہ السحاب مرکزی
  • اریب اطہر
  • اسامہ محمود
  • انور العولقی
  • ایمن الظواہری
  • جلال الدین حسن یوسف زئی
  • حسن ترابی
  • خبیب سوڈانی
  • ذاکر موسیٰ
  • راشد دہلوی
  • زین علی
  • سیف العدل
  • شاکر احمد فرائضی
  • شاہ ادریس تالقدار
  • شاہین صدیقی
  • طیب نواز شہید
  • عارف ابو زید
  • عاصم عمر سنبھلی
  • عبد الہادی مجاہد
  • عبید الرحمن المرابط
  • عطیۃ اللہ اللیبی
  • قاضی ابو احمد
  • قیادت عامہ مرکزی القاعدہ
  • محمد طارق ڈار شوپیانی
  • محمد مثنیٰ حسّان
  • مدیر
  • مصعب ابراہیم
  • معین الدین شامی
  • مہتاب جالندھری
  • نعمان حجازی
  • یحییٰ سنوار

© 2008-2026 | نوائے غزوۂ ہِند – برِصغیر اور پوری دنیا میں غلبۂ دین کا داعی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحۂ اوّل
  • اداریہ
  • موضوعات
    • تزکیہ و احسان
    • اسوۂ حسنہ
    • آخرت
    • نشریات
    • فکر و منہج
    • جمہوریت…… ایک دجل، ایک فریب!
    • صحبتِ با اہلِ دِل!
    • گوشۂ افکارِ شاعرِ اسلام: علامہ محمد اقبال
    • عالمی منظر نامہ
    • طوفان الأقصی
    • افغان باقی کہسار باقی……الحکم للہ والملک للہ
    • پاکستان کا مقدر…… شریعتِ اسلامی کا نفاذ!
    • حاجی شریعت اللہ کی سرزمینِ بنگال سے
    • کشمیر…… غزوۂ ہند کا ایک دروازہ!
    • …ہند ہے سارا میرا!
    • علیکم بالشام
    • حلقۂ مجاہد
    • الدراسات العسکریۃ
    • اوپن سورس جہاد
    • جن سے وعدہ ہے مر کر بھی جو نہ مریں!
    • عالمی جہاد
    • ناول و افسانے
    • دیگر
      • ذکرِ حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!
      • شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن
      • تذکرۂ محسنِ امت شیخ اسامہ بن لادن شہیدؒ
      • تذکرۂ امیر المومنین سیّد احمد شہیدؒ
      • عافیہ تو آبروئے امتِ مرحوم ہے!
      • یومِ تفریق
      • سانحۂ لال مسجد…… تفریقِ حق و باطل کا نشان!
      • یوم یکجہتی کشمیر
      • سقوط ڈھاکہ
  • ہماری مطبوعات
  • شمارے
    • 2026ء
    • 2025ء
    • 2024ء
    • 2023ء
    • 2022ء
    • 2021ء
    • 2020ء
    • 2019ء
    • 2018ء
    • 2017ء
    • 2016ء
    • 2015ء
    • 2014ء
    • 2013ء
    • 2012ء
    • 2011ء
    • 2010ء
    • 2009ء
    • 2008ء
  • ادارۂ حطین
    • مجلۂ حطّین
    • مطبوعاتِ حطّین
  • دار الإفتاء
  • ہمارے بارے میں
    • نوائے غزوۂ ہند کیا ہے؟
    • ویب سائٹ کا تعارف
  • رابطہ کریں

Go to mobile version